2 جون 2012 - 19:30

میثاق غدیر نامی انسی ٹیوٹ کے مدیر نے کہا : امام علی ﴿ع﴾ دنیائے اسلام کی وحدت کا محور ہیں کیونکہ تمام اسلامی فرقے حضرت علی ﴿ع﴾ کو اپنا پیشوا مانتے ہیں ۔

ابنا: میثاق غدیر انسیٹیوٹ کے مدیر نے امام علی ﴿ع﴾ کی میلاد کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت علی ﴿ع﴾ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی اوریہ سعادت حضرت علی ﴿ع﴾ کے علاوہ کسی اور کو نصیب نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا: مسلمانوں کے نزدیک حضرت علی ﴿ع﴾ کا مقام بہت بلند ہے اور تمام مسلمان آپ کو اپنا پیشوا مانتے ہیں۔ حجت الاسلام سید حسین مطہر نژاد نے کہا امام علی ﴿ع﴾ دنیائے اسلام کی وحدت کا محور ہیں۔ انہوں نے کہا: حضرت علی ﴿ع﴾ کوکسی خاص گروہ کے ساتھ مختص کرنا ان کے فضائل کو کم کرنے اور انہیں محدود کرنی کی کوشش ہے۔

.......

/169